وزارت مذہبی امور کی سانحہ منیٰ میں 76 پاکستانی حجاج کے جاں بحق ، 47 کے زخمی ہونے کی تصدیق

پیر 5 اکتوبر 2015 11:13

وزارت مذہبی امور کی سانحہ منیٰ میں 76 پاکستانی حجاج کے جاں بحق ، 47 کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء ) وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج کے دوران سانحہ منیٰ میں 76 پاکستانی حجاج کے جاں بحق جبکہ 47 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔وزارت کی جاری فہرست کے مطابق سانحہ منیٰ میں اب تک 76 پاکستانی جاں بحق ہوں چکے ہیں جن میں سے 29 کی توثیق سعودی حکام نے کی جبکہ باقی 47 اموات عینی شاہدین یا جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ نے رپورٹ کیں۔

(جاری ہے)

مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی فہرست میں سانحہ کے زخمی پاکستانیوں کی تعداد 47 بتائی گئی ،جن میں سے 7 زیرِ علاج ہیں جبکہ 40 کو ڈسچارج کردیا گیا۔لاپتہ افراد کے حوالے سے بھی فہرست جاری کی گئی جس کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں مجموعی طور پر لاپتہ پاکستانیوں کی تعداد 60 بتائی گئی ۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سانحہ منیٰ کے بعد 306 لاپتہ حجاج کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے منیٰ میں بھگدڑ میں ہونے والی ہلاکتوں میں ابتدائی طور پر صرف 17 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق تھی۔سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب منیٰ میں جمرات کی رمی کے لیے حجاج کے 2 بڑے گروپ مخالف سمتوں سے آنے والے راستوں پر ایک ساتھ آئے۔

متعلقہ عنوان :