لاہور: این اے 122 کے ضمنی انتخاب کی مہم، ریٹرننگ آفیسر نے مہم میں حصہ لینے پر خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی کے خلاف نوٹس لے لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 اکتوبر 2015 11:14

لاہور: این اے 122 کے ضمنی انتخاب کی مہم، ریٹرننگ آفیسر نے مہم  میں حصہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اکتوبر 2015 ء) : این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے جس میں دونوں جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں.

(جاری ہے)

تاہم ریٹرننگ آفیسر نے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی کے خلاف نوٹس لے لیا ہے. ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ وزرا انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے، جس کے تحت ریٹرننگ آفیسر نے دونوں وزرا سے آئندہ کل جواب بھی طلب کر لیا ہے.