بھارتیہ جنتا پارٹی مخصوص نشستوں پر اپنے بندے تعینات کرنا چاہتی ہے‘اداکارہ شبانہ اعظمی

پیر 5 اکتوبر 2015 11:39

بھارتیہ جنتا پارٹی مخصوص نشستوں پر اپنے بندے تعینات کرنا چاہتی ہے‘اداکارہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) کے چیئرمین کی پوسٹ کے لیے قابلیت معیار ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے اداکارہ نے گجندر چوہان کی ایف ٹی آئی آئی کے چیئرمین کی متنازعہ تعیناتی کے حوالہ سے کہی شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مخصوص نشستوں پر اپنے بندے تعینات کرنا چاہتی ہے مگر ثقافتی اداروں میں تعیناتی کا معیار قابلیت ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ایسی متعدد شخصیات ہیں جو اس چیئرمین شپ کے لیے اہل ہیں۔