’میں پاکستان کی وزیر اعظم بننا چاہتی ہوں‌‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 اکتوبر 2015 11:44

’میں پاکستان کی وزیر اعظم بننا چاہتی ہوں‌‘

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اکتوبر 2015 ء) : کمسن نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو دنیا بھر میں ایک پاکستانی مسلمان اور کم سن لڑکیوں کے حقوق کی عملبردار کے طور پر جانا جاتا ہے ، حالہ ہی میں بھارتی اخبار کو دئے گئے اپنے ایک انٹر ویو میں ملالہ یوسفزئی نے پاکستان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے . تفصیلات کے مطابق انڈیا ٹوڈے کو دئے گئے ایک انٹر ویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ کوئی خاتون وزیر اعظم نہیں بن سکتی جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی پہلی وزیر اعظم خاتون بن کر لوگوں کو غلط ثابت کیا اور بے نظیر بھٹو ہی میری انسپائریشن ہیں.

(جاری ہے)

انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ بھی ان کی طرح پاکستان کی وزیر اعظم بننا چاہیں گی تو ملالہ کا کہنا تھا کہ اگر لوگ مجھے ووٹ کریں گے تو امید کرتی ہوں کہ میں بھی پاکستان کی وزیر اعظم بن سکوں گی. لیکن میری اولین ترجیح بچوں کے لیے تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے ملالہ نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے بہت سے طریقے ہیں. دہشت گردی کے خلاف ہتھیار نہیں بلکہ قلم کا استعمال کرتے ہوئے ہم اپنی آنے والی نسل کو دہشت گردوں کے خلاف مضبوط کر سکتے ہیں.

ملالہ یوسفزئی نے بتایا کہ میں پاکستان اور بھارت کے مابین اچھےتعلقات کی خواہشمند ہوں لیکن جیسے ہی بات کرکٹ پر آتی ہے تو میں ہمیشہ پاکستان کی جیت کے لیے عداگو ہوتی ہوں. پاکستان آنے سے متعلق سوال کے جواب میں ملالہ نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ جلد ہی پاکستان جاؤں گی، اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنی مہم بھی جاری رکھوں گی. ملالہ کا کہنا تھا کہ میں ایک عام سی لڑکی ہوں اور وہی کر رہی ہوں جو ہم سب کی ذمہ داری ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں انڈیا میں بھی پیار کرنے والوں کی شکر گزار ہوں کہ وہ مسلمان اور پاکستانی ہونے کے باوجود مجھے اس قدر سراہتے ہیں.

متعلقہ عنوان :