متحدہ عرب امارات میں 5.6 گیگا واٹ پیداواری صلاحیت کا پہلا جوہری بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا

پیر 5 اکتوبر 2015 12:12

متحدہ عرب امارات میں 5.6 گیگا واٹ پیداواری صلاحیت کا پہلا جوہری بجلی ..

دبئی ۔05 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات میں 5.6 گیگا واٹ کا پہلا جوہری بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے توانائی سہیل المزوری نے بتایا کہ ان کا ملک اپنے توانائی کے ذرائع کو مزید ترقی دینے کیلئے 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کا مقصد درآمد کردہ کنڈینسڈ گیس پر انحصار کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گیس استعمال کی جارہی ہے تاہم 2020-21 تک اس شرح کو کم کرکے 70 فیصد تک لایا جائے گا۔ وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ملک میں پہلے جوہری توانائی کے بجلی گھر کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے اور اس کا پہلا ری ایکٹر2017ء تک بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

متعلقہ عنوان :