پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پیر 5 اکتوبر 2015 12:39

پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے کل کھیلا ..

اسلام آباد ۔05 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کل منگل کو ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمن کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیشی خواتین کی کرکٹ ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 20 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے مہمان ٹیم کو دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھی کلین سوئپ کیا تھا۔