دنیا کی پہلی 20 طاقتور افواج میں پاک فوج 11ویں‌نمبر پر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 اکتوبر 2015 12:50

دنیا کی پہلی 20 طاقتور افواج میں پاک فوج 11ویں‌نمبر پر

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اکتوبر 2015 ء) : دنیا کی 20 طاقتور ترین افواج میں پاک فوج 11 ویں نمبر پر ہے. امریکی بزنس نیوز ”بزنس انسائیڈر“ کے مطابق سویٹزر لینڈ کے ایک تھنک ٹینک ”کریڈٹ سویس“ نے دنیا کی پہلی 20 طاقتور ترین افواج کی ایک فہرست تیار کی ہے جس میں افواج کی طاقت اور مضبوطی کے اعتبار سے درجہ بندی کی گئی ہے، فہرست کے مطابق بجٹ اور حجم میں کمی کے باوجو امریکی فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے جبکہ روس اور چین اس کے قریب ترین حریف ہیں ، تاہم 20 ممالک کی فہرست میں سب سے کمزور فوج کا حامل ملک کینیڈا کو کہا گیا ہے .

(جاری ہے)

فوج کی مضبوطی اور معیار کی درجہ بندی کرتے ہوئے جن عوامل کوشامل کیا گیا ہے ان میں مجموعی اسکور میں فوجی جوانوں کی تعداد کا 5 فیصد، ٹینکوں کا 10 فیصد، جنگی ہیلی کاپٹروں کا 15 فیصد، طیارہ بردار کا 25 فیصد اور آبدوزوں کے 25 فیصد اسکور رکھے گئے ہیں. درجہ بندی کرتے ہوئے خصوصی طور پر دفاعی سازا وسامان quantitave کو سامنے رکھا گیا ہے جس میں اسلحے اور تربیت کی صلاحیتوں کو شامل نہیں کیا گیا.

فہرست میں تعین کی گئی بعض ممالک کا نمبرانتہائی حیران کن ہے. جبکہ فہرست میں پاکستان کو 1 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک ہے. جس کا دفاعی بجٹ سات ارب ڈالر ہے ، فعال فوجی جوانوں کی تعداد 6 لاکھ 17 ہزار ہے.پاکستان کے پاس 2924 ٹینک، 914 لڑاکا طیارے اور 8 آبدوز ہیں

.پاکستان کو اعشاریہ 14 اسکور دئے گئے ہیں جس میں جوانوں کی تعداد کے اعشاریہ 71، ٹینکوں کے اعشاریہ 62، جہازوں کے اعشاریہ 48، جنگی ہیلی کاپٹروں کے اعشاریہ 48، طیارہ بردار اعشاریہ 05 اور آبدوزوں کے اعشاریہ 52 اسکور دئے گئے ہیں، علاوہ ازیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ دہائی میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی ایٹمی قوت ہو گا، جبکہ اس فہرست میں بھارت کو 5 واں نمبر دیا گیا ہے .

مضبوط افواج کی درجہ بندی کے لحاظ سے فہرست کچھ بالترتیب یوں ہے، امریکہ ، روس، چین، جاپان، بھارت، فرانس، جنوبی کوریا، اٹلی، برطانیہ، ترکی، پاکستان، مصر، تائیوان، اسرائیل ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، پولینڈ، جرمنی، انڈونیشیا، کینیڈا.

متعلقہ عنوان :