7ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی سیلفی کی دیوانی

پیر 5 اکتوبر 2015 13:30

7ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی سیلفی کی دیوانی

ووہان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء)7ویمنز ڈبلز ٹینس ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی سیلفی کی دیوانی ہے۔ایک سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق دونوں ٹینس سٹار ہرفائنل جیتنے کے بعد ٹرافی وصول کرنے سے قبل سیلفی ضرور بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

ووہان میں ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیتنے کے بعد سٹک سے سیلفی بنانے کا منظر کورٹ میں موجود کئی کیمروں نے محفوظ کرلیا اور بعدازاں وہی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پسندید ہ بن گئی۔ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی یہ نئی تصویر اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موضوع بحث ہے اور بیحد پسند کی جارہی ہے۔