اداکار افتخار ٹھاکر مکہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے

پیر 5 اکتوبر 2015 13:56

اداکار افتخار ٹھاکر مکہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر مکہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق افتخار ٹھاکر اپنی والدہ ، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرکے اب مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے روضہ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے اہل خانہ ، عزیز و اقارت کے ساتھ پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں ۔

(جاری ہے)

افتخار ٹھاکر 12اکتوبر کو سعودی عرب سے پاکستان واپس آئیں گے جبکہ ان کے علاوہ اداکارہ آفرین پری ،، ہنی شہزادی ، شانزہ خان ،جواد وسیم ، پروڈیوسر ارشد چوہدری ، ملک طارق بھی حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :