ٹیلنٹ کا راستہ کبھی نہیں روکا جا سکتا ‘ لائبہ خان

پیر 5 اکتوبر 2015 13:59

ٹیلنٹ کا راستہ کبھی نہیں روکا جا سکتا ‘ لائبہ خان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ کا راستہ کبھی نہیں روکا جا سکتا جس طرح تیز پانی اپنے بہاؤ کے ساتھ سب کچھ بہا کر لیجاتا ہے اسی طرح نیا ٹیلنٹ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے سب کچھ چھوڑ کر خود کو منوا لیتاہے ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے شوبز میں اپنی پرواز شروع کی ہے منزل ابھی دور ہے مگر ایک دن میں اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری بڑی خامی یہ ہے کہ میں دوسروں پر بہت جلد اعتماد کرلیتی ہوں جس کا مجھے نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے ۔ تاہم اس کا فائدہ صرف یہ ہوا ہے کہ اب میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ منافق اور حاسدین لوگوں سے میرا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ، میں اپنی محنت سے موجودہ مقام پر پہنچی ہوں اور اس میں میڈیا کی بھرپور سپورٹ رہی ہے ۔ بدقسمتی سے آج میڈیا میں بھی نام نہاد بلیک میلرز صحافی آگئے ہیں جو صحافت جیسے عظیم پیشے کو بدنام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ والدین کی دعاؤں کے بعد موجودہ مقام تک آنے کے لئے میری محنت اور صحافی برادری نے بڑا ساتھ دیا ہے جس کے لئے میں ان کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔