ملائشیا: کوالا لمپور میں ’حلال سپیڈ ڈیٹنگ‘ کے رجحان میں بتدریج اضافہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 اکتوبر 2015 15:12

ملائشیا: کوالا لمپور میں  ’حلال سپیڈ ڈیٹنگ‘  کے رجحان میں بتدریج اضافہ

ملائشیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اکتوبر 2015 ء): کوالا لمپور میں مسلمانوں کے لیے اپنے ساتھی کی تلاش آسان کرنے کے لیے ایک تقریب متعارف کر وائی گئی ہے جس کا نام ’حلال سپیڈ ڈیٹنگ‘ رکھا گیا ہے۔ اس تقریب کے ذریعے مسلمان نوجوان لڑکے لڑکیوں کو شادی کے لیے اپنا ساتھی تلاش کرنے اور اس کے ساتھ کسی نگہبان کی سرپرستی میں ملاقات کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ نوجوان نسل ایک دوسری کو دیکھ کر اور بات کر کے اپنے ہمسفر کا انتخاب کر سکیں۔

سر پر اسکارف اوڑھے اور لمبے گاؤن میں ملبوس چوبیس سالہ نورنیڈلے ایڈلینا کا کہنا ہے کہ میں اس تقریب میں اپنے والدی ن کے ہمراہ آئی ہوں کیونکہ میرا یہ ماننا ہے ان کے علاوہ کوئی بھی میری درست رہنمائی نہیں کر سکتا۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جو مجھے ایسے ہی قبول کر لے جیسی میں ہوں۔

(جاری ہے)

ڈیٹنگ سروس حلال کا مطلب اسلامی قوانین کے مطابق لڑکا اور لڑکی کی شادی سے قبل ایک ملاقات ہے جسے ظاہری طور پر اسلام میں بھی جائز قرار دیا گیا ہے۔

ملائشیا میں اسلام قومی مذہب ہے اور وہاں رہنے والے مسلمان کل آبادی کا دو تہائی ہیں۔ حلال سپیڈ ڈیٹنگ کے موجد کا کہنا ہے کہ بہت سے شادی کے خواہشمند نوجوان اس تقریب میں اپنے ہمسفر کی تلاش میں آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ حلال سپیڈ ڈینٹنگ عام دیکھی جانے والی ڈیٹنگ سے مکمل طور پر ہٹ کر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈر جیسی موبائل ایپس نوجوان نسل کی توجہ کسی اور جانب راغب کرتی ہے جبکہ حلال سپیڈ ڈیٹنگ میں آنے والے تمام نوجوان شادی کی ہی خواہش لے کر شریک ہوتے ہیں۔

حلا سپیڈ ڈیٹنگ کا پہلا سیشن رواں برس مئی میں منعقد کیا گیا جس میں اسی کے قریب لوگ شریک ہوئے جبکہ دورا سیشن گذشتہ ہفتے منعقد کیا گیا جس میں ساٹھ کے قریب نوجوانوں نے شرکت کی۔ چھبیس سالہ محمد فیضان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں آن لائن گفت و شنید کے ساتھ ساتھ ڈیٹنگ بھی کی ہے لیکن ہمارے مذہب میں شادی سے قبل ملاقات کا یہی ایک صحیح طریقہ ہے۔