تیسرا ون ڈے ، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دے دیا

پیر 5 اکتوبر 2015 15:30

تیسرا ون ڈے ، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دے دیا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار5اکتوبر۔2015ء ) تیسرے اور آخری ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو سیریز میں کامیابی کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی جانب سے چبھابھا اور متمبامی نے میدان میں اتر کھیل کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے جم کر بیٹنگ کی لیکن چبابا 48 رنز پر بلال کی گیند کا سامناکرنے میں ناکام رہے جس کے باعث وہ نصف سینچری مکمل نہیں کرسکے اور پولین لوٹ گئے ، چاری بھی زیادہ دیر جم نہیں پائے اور 4رنز پر عماد وسیم کی گیند پر پولین لو ٹ گئے ، زمبابوے ٹیم کے کپتان بھی بغیر کوئی سکور بنائے بلال آصف کی گیند پر پولین پہنچ گئے ، ان کے بعد آنے والے سکندر رضا بھی وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور بلال آصف کی گیند پر آوٹ ہو گئے ، اوپنر متمبامی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز کی اننگز کھیلی لیکن محمد عرفان کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ہیں ، والر آٹھ رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے ، پنینگارا بغیر رن سکور کیے عماد ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پوویلین لوٹے ، نیومبو آوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جو شعیب ملک کا نشانہ بنے ، پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے 5 ، عماد وسیم نے 3 اور عرفان اور شعیب ملک نے 1،1 کھلاڑی آوٹ کیا ۔