لاہور کی احتساب عدالت نے رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کا نام نیب کی انکوائری سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 5 اکتوبر 2015 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) لاہور کی احتساب عدالت نمبر دو نے کیس کی سماعت کی۔قاسم ضیاءکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم قاسم ضیاءاسی لاکھ روپے کی رقم رضا کارانہ طور پر ادا کر چکے ہیں۔عدالت عالیہ اسی بنیاد پر قاسم ضیاءکی ضمانت بھی منظور کر چکی ہے۔انہوں نے عدالت کو یقین دلایا کہ قاسم ضیاءاپنے ذمے دو کروڑ روپے کی رقم بھی نیب کو رضاکارانہ طور پر ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب میں جاری انکوائری کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قاسم ضیاءنے رضاکارانہ طور پر تھوڑی رقم واپس کر دی ہے اور باقی رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عدالت نے رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے پر قاسم ضیاءکا نام نیب کی انکوائری سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے شریک ملزمان علی عثمان چوہدری اور محمد علی کو طلب کر لیا ہے