اسلام آباد : سینیٹ کا اجلاس ، چئیر مین سینیٹ رضا ربانی نے ایم کیو ایم کے استعفے نا منظور کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 اکتوبر 2015 16:54

اسلام آباد : سینیٹ کا اجلاس ، چئیر مین سینیٹ رضا ربانی نے ایم کیو ایم ..

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اکتوبر 2015 ء) : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم کے استعفے التوا سے متعلق رولنگ دیتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں کر سکتا، ایم کیو ایم کے استعفوں کے پیچھے سیاسی مقصد پوشیدہ تھا ، ایم کیو ایم اراکین کے استعفے احتجاجاً دئے گئے جبکہ کچھ اراکین نے استعفے رضاکارانہ طور پر نہیں دئے. ان کا کہنا تھا کہ استعفے آنے پر چئیر مین سینیٹ یا اسپیکر بطور ڈاک خانہ کام نہیں کر سکتے . استعفے اکٹھے آنے پر ان کی باقاعدہ تصدیق ہونا ضروری ہوتی ہے. اور ایم کیو ایم کے استعفے بطور احتجاج دئے گئے ہیں لہٰذا منظور نہیں کر سکتا.