انگلش پریمیئر لیگ فٹبال، آرسنل کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست

پیر 5 اکتوبر 2015 17:47

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال، آرسنل کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء ) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا جبکہ ایورٹن اور لیور پول کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں ہونے والے پہلے میچ میں آرسنل اور مانچسٹر یونائٹڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ،مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی ،حریف ٹیم نے شروع سے ہی ان پر دباوٴ برقرار رکھا اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

آرسنل نے میچ میں صفر کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی سمیٹی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے الیکسز شانز دو گولز داغ کر نمایاں رہے۔دوسری جانب ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایورٹن اور لیور پول کی ٹیموں کے درمیان کھیل دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا اس دوران یو سین نے گانے میں کسی غلطی کے بغیر اپنی گائیکی اور سریلی آواز کا شاندار مظاہرہ کیا اور فیسٹیول میں مو جود لو گوں سے خوب داد وصول کی ۔`

متعلقہ عنوان :