پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے امکانات نظر نہیں آتے: مشیر خارجہ سرتاج عزیز

muhammad ali محمد علی پیر 5 اکتوبر 2015 19:45

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے امکانات نظر نہیں آتے: مشیر خارجہ سرتاج ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 اکتوبر 2015 ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے امکانات نظر نہیں آتے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کی امیدیں دم توڑتی نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے امکانات نظر نہیں آتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سیریز کے انعقاد کے وعدے پر بگ تھری کی حمایت کی تھی تاہم بعد ازاں بھارت اپنے وعدے سے مکر گیا اور اب رواں برس دسمبر کے ماہ میں شیڈول سیریز کے انعقاد کا امکان تقریبا ختم ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :