Live Updates

لاہور کے علاقے مزنگ میں ن لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کی گاڑی پر دھاوا بول دیا

muhammad ali محمد علی پیر 5 اکتوبر 2015 22:24

لاہور کے علاقے مزنگ میں ن لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 اکتوبر 2015 ء) لاہور کے علاقے مزنگ میں ن لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کی گاڑی پر دھاوا بول گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی چینل ایکسپریس نیوز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے لاہور کے علاقے مزنگ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی گاڑی پر دھاوا بول دیا گیا ۔ ن لیگ کے کارکنوں نے چوہدری سرور کی گاڑی کے سامنے آکر تحریک انصاف کیخلاف گالم گلوچ شروع کردی۔ اس کے بعد تحریک انصاف کے کارکن بھی وہاں جمع ہوگئے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات