لاہور احتساب عدالت کارضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے پر قاسم ضیاء کے خلاف کرپشن ریفرنس داخل دفتر کرنے کا حکم

پیر 5 اکتوبر 2015 23:14

لاہور احتساب عدالت کارضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے پر قاسم ضیاء کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء لاہور کی احتساب عدالت نے رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کے خلاف کرپشن ریفرنس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ لاہور کی احتساب عدالت نمبر دو نے کیس کی سماعت کی۔نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ قاسم ضیاء اسی لاکھ روپے کی رقم رضا کارانہ طور پر ادا کر چکے ہیں۔

عدالت عالیہ اسی بنیاد پر قاسم ضیاء کی ضمانت بھی منظور کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ باقی رقم انہوں نے اقساط میں دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ تاہم اگر قاسم ضیاء معاہدے کی خلاف ورزی کریں گے تو نیب کاروائی کرنے کی مجاز ہے ۔ عدالت نے رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے پر قاسم ضیاء کی حد تک مقدمہ داخل دفتر کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت میں اسٹاک کمپنی فراڈ کیس کی سماعت کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیاء نے اپنابیان ریکارڈ کرادیا جس میں انہوں نے 61،61لاکھ روپے کی دواقساط 30نومبر2015ء اور 29فروری 2016ء کوجمع کرانے کی یقین دہانی کرادی۔