امریکی شخص صرف لائن میں کھڑا ہوکر 1000 ڈالر ہفتہ کما لیتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 اکتوبر 2015 01:46

امریکی شخص صرف لائن میں کھڑا ہوکر 1000 ڈالر ہفتہ کما لیتا ہے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اکتوبر۔2015ء)نیویارک کے ایک شخص نے ایک انوکھا کاروبارہ شروع کیا ہے۔ وہ لائن میں کھڑا ہونے کی خدمات فراہم کرتا ہے اور ہفتے میں 1000 ڈالر آرام سے کما لیتا ہے۔ رابرٹ سیموئیل نے سیم اولی لائن ڈوڈ(Same Ole Line Dudes) کے نام سے اپنی کمپنی بنائی ہے۔ کمپنی میں کام کرنے والے مصنوعات کے اجراء، سیمپل سیلز، براڈ وے شوز، ہفتے کی رات کے لائیو ٹکٹس اور دوسری تقریبات کے لیے لائن میں کھڑا ہونے کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیموئیل کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی ٹیم پیشہ ور ”ویٹر“(انتظار کرنے والے) ہیں۔ وہ لائن میں کھڑے ہونے کےلیے پہلے گھنٹے کے 25 ڈالر اور اس کے بعد کے اضافی گھنٹوں کے لیے 10 ڈالر وصول کرتے ہیں۔سیموئیل نے بتایا کہ حال ہی میں ایک شخص نے انہیں ہائر کیا جس کے لیے وہ 48 گھنٹے تک لائن میں لگا رہا اور سب سے پہلے آئی فون 6 ایس پلس حاصل کیا۔اس شخص نے انہیں 1000 ڈالر کی ادائیگی کی۔سیموئیل کی کمپنی میں کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ وہ بارش میِں، شدید گرمی میں اور منجمد کرنے والی سردی میں بھی لائنوں میں کھڑے ہو کر انتظار کرتے ہیں۔