ہونے والے سسر کی پیشکش سے داماد کا دل باغ باغ ہوگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 اکتوبر 2015 01:46

ہونے والے سسر کی پیشکش سے داماد کا دل باغ باغ ہوگیا

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اکتوبر۔2015ء)سعودی عرب سے تعلق رکھنےوالا ایک شخص اس وقت خوشی سے پھولا نہیں سمایا جب اس کےہونے والے سسر نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے جہیز میں صرف 1 ریال”لے“ گا۔ لڑکی کے باپ ایاد بن سعود ال اسماری نے ایاد بن ہادی ال اسماری کوکہا کہ وہ اس کی بیٹی کے جہیز میں صرف ایک ریال دے۔لڑکی کے باپ کا کہنا تھا کہ وہ جہیز کے حوالے سے اسراف کا قائل نہیں، اس لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

صدا اخبار کے مطابق لڑکی کے باپ نے کہا کہ وہ دولہے پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا۔ وہ چاہتا ہے کہ دولہا آرام سے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا آغاز کرے۔ اخبار نے یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ کہاں پیش آیا تاہم لوگوں کو اس بات کی تلقین کی وہ بھی اپنی بیٹیوں کے جہیز میں بھاری رقم لینا چھوڑ دیں۔ سعودی عرب اور خلیج کے ممالک میں تیل کی دریافت کے بعد لڑکوں سے جہیز کی مد میں بھاری رقم لی جاتی ہے۔ بعض دفعہ تو یہ رقم ایک ملین ڈالر یا اس سے زیادہ بھی ہوتی ہے۔