لاہور : 9 اکتوبر کو ایاز صادق کا جلسہ، مسلم لیگ ن نے جسلے کے لیے بیرون شہر سے لوگ منگوانے کا فیصلہ کر لیا، 3 ہزار گاڑیاں اور مزدے بل کرنے کا ٹارگٹ سیٹ کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 11:40

لاہور : 9 اکتوبر کو ایاز صادق کا جلسہ، مسلم لیگ ن نے جسلے کے لیے بیرون ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : 9 اکتوبر کو ایاز صادق کے جلسے کے لیے مسلم لیگ ن نے بیرونٍ شہر سے لوگوں کو بلوانے کا فیصلہ کر لیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روزنامہ دنیا میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق این اے 122 میں ایاز صادق کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے لاہورشہر سمیت دیگر قریبی شہروں سے بھی کارکنان کو اکٹھا کر کے جلسے میں لانے کی حکمتٍ عملی تیار کی گئی ہے اور اس کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ وہ 3 ہزار ویگنیں اور مزدے بُک کریں.

مسلم لیگ ن نے محض لاہور کی عوام پر اکتفا کرنے کی بجائے شاہدرہ ، گوجرانوالہ، قصور، مریدکے سمیت دیگر قریبی شہروں سے بھی کارکنان کو 9 اکتوبر کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے.ٹارگٹ کے لیے مقرر کی گئی 3 ہزار ویگنوں کے لیے 4، 4 ہزار جبکہ مزدے کے لیے7 ہار روپے کرایہ وصول کیا جائے گا . گذشتہ روز بھی ٹرانسپورٹرز نے محکمہ افسران کو گاڑیاں دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وین کا کرایہ 6 ہزار روپے جبکہ مزدے کا کرایہ 10 ہزار روپے کیا جائے جس پر افسران کا کہنا تھا کہ شدہ بجٹ ہی میں گاڑیاں لائی جائیں گی.