رگبی ورلڈ کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

منگل 6 اکتوبر 2015 11:50

رگبی ورلڈ کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

لندن ۔06 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) رگبی ورلڈ کپ 2015 میں کل بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ آٹھویں رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں اور کل دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں جنوبی افریقہ اور امریکہ کے درمیان اولمپک سٹیڈیم گراؤنڈ، لندن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں نمیبیا اور جارجیا سانڈے پارک گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا، پہلے دو کوارٹر فائنل 17 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنلز 18 اکتوبر کو کھیلے جائینگے، پہلا سیمی فائنل 24 اکتوبر کو اور دوسرا سیمی فائنل 25 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائیگا اور فائنل 31 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔