ساتویں قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل شروع ہو گی،شہرام چنگیزی ٹاپ سیڈ مقرر

منگل 6 اکتوبر 2015 12:03

ساتویں قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل شروع ہو گی،شہرام چنگیزی ٹاپ سیڈ ..

اسلام آباد ۔06 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) ساتویں نیشنل بینک آف پاکستان رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل بدھ سے 13 اکتوبر تک بینک سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلی جائے گی۔ محمد سجاد ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ 31 کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے اور انہیں آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے نمبر ایک کیوئسٹ حمزہ اکبر کی غیرموجودگی کے باعث شہرام چنگیری کو ایونٹ کا ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد سجاد ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ چیمپئن شپ کیلئے ایک لاکھ 74 ہزار روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، فاتح کیوئسٹ کو 60 اور رنر اپ کو 35 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔