قومی باکسر احمد علی جنوبی کوریا میں شیڈول ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

منگل 6 اکتوبر 2015 12:31

قومی باکسر احمد علی جنوبی کوریا میں شیڈول ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)قومی باکسر احمد علی جنوبی کوریا میں شیڈول ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ایونٹ میں 91 اور اس زائد ویٹ کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ملٹری گیمز میں سو ممالک سے آٹھ ہزار سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ 34 سالہ احمد علی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ گیمز میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔