اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس،

اجلاس میں کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 13:39

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کو درپیش مسائل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے میں درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ کسان پیکج پر عملدر آمد روکنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسان پیکج کے تحت دئے جانے والے فنڈ سے کسانوں کی تربیت، فصلوں کو بہتر بنانے اور پیداوار میں اضافے کے لیے کام کیا جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ کسان پیکج کسانوں کا حق ہے اور اس کا اعلان کسی بھی سیاسی مقصد اور علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر کیا گیا ہے. واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج پر عملدر آمد روکنے کا حکم دے رکھا ہے ، الیکشن کمیشن نے موقف دیا کہ وزیر اعظم کا کسان پیکج ضمنی اور بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے.