اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ کرکٹر سلمان بٹ کل اپنی31ویں سالگرہ منائیں گے

منگل 6 اکتوبر 2015 14:08

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ کرکٹر سلمان بٹ کل اپنی31ویں سالگرہ منائیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ بدھ کواپنی31ویں سالگرہ منائیں گے ۔ سلمان بٹ 7اکتوبر1984ء کولاہورمیں پیداہوئے۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرےئرکاآغاز3تا6ستمبر2003ء کوبنگلہ دیش کے خلاف ملتان میں کیااورآخری ٹیسٹ 26تا29اگست2010ء کوآسٹریلیاکے خلاف لارڈز میں کھیلا۔ون ڈے انٹرنیشنل کیرےئرکاآغاز22ستمبر2004 کوویسٹ انڈیزکے خلاف ساوٴتھ ایمپٹن میں کیااورآخری ون ڈے میچ19جون2010ء کوبھارت کے خلاف دھمبولا میں کھیلاجبکہ ٹونٹی ٹونٹی کیرےئرکاآغاز2ستمبرکوبنگلہ دیش کے خلاف نیروبی میں کیااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ6جولائی2010ء کوآسٹریلیاکے خلاف برمنگھم میں کھیلا۔

واضح رہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے دورے میں کھیلے گئے لارڈز ٹیسٹ میں محمد آصف اور محمد عامر کپتان سلمان بٹ کی ایما پر مبینہ طور پر بک میکر سے وصول کی گئی رقم کے عوض نو بال کرنے کے مرتکب پائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے تینوں کرکٹروں کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد آئی سی سی کے انسدادِ بدعنوانی ٹریبیونل نے فروری 2011 میں تینوں کرکٹروں پر پانچ سالہ پابندی عائد کر دی تھی جن میں سلمان بٹ کے پانچ اور محمد آصف کے دو سال معطلی کے بھی شامل تھے۔

اسی سال نومبر میں لندن کی عدالت میں تینوں کرکٹروں پرمقدمہ چلایاگیا تھا اور سلمان بٹ کو ڈھائی سال، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جبکہ اس سکینڈل میں ملوث ان کے ایجنٹ مظہر مجید کو دوسال آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اس پورے معاملے کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ محمد عامر نے فوری طور پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا تھا، لیکن محمد آصف اور سلمان بٹ نے دو سال قبل آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی، جو مسترد کر دی گئی۔

اوریکم ستمبر2015ء کوآئی سی سی کی جانب سے سلمان بٹ اورمحمدآصف پراسپاٹ فکسنگ کے جرم میں لگائی گئی پابندی ختم ہوگی۔اس کے بعدسے یہ کرکٹرزانٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لئے کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :