آل پاکستان میاں جلال جموں میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ الشہباز کلب خیرپور سندھ نے جیت لیا

منگل 6 اکتوبر 2015 14:49

آل پاکستان میاں جلال جموں میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ الشہباز کلب خیرپور ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) آل پاکستان میاں جلال جموں میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ الاھلال اسٹیڈیم عارف والا میں کھیلا گیا ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نامور ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا فائنل الشہباز شوٹنگ بال کلب خیر پورسندھ اور الفرید شوٹنگ بال کلب ساہیوال پنجاب کے مابین کھیلا گیا ٹورنامنٹ کا فائنل الشہباز کلب خیرپور نے جیت لیا، فائنل وقت کی کمی کے باعث 20 پوائنٹ کے ایک گیم پر مشتمل تھا جو الشہباز کلب خیرپور نے 20-9 سے جیت کر الفرید کلب ساہیوال کو شکست دی الشہباز کلب کی جانب سے غلام عباس، یوسف ظفر، ریاض اور طارق مٹھو نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ الفرید کلب کی جانب سے حمیدبھوجوانہ، علی عباس، اور محمد شاہدنے ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور شائقین سے خوب داد حاصل کی فائنل کو دیکھنے کے لیے شائقین شوٹنگ بال کی بہت بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی، فائنل کے اختتام پر آرگنائزنگ سیکریٹری سید شبیر حسین شاہ نے سپاس نامہ پیش کیا، فائنل کے مہمان خصوصی میاں نوید محمد طارق سابق ممبر اسمبلی پنجاب تھے آپ کے ہمراہ سرپرست ٹورنامنٹ میاں قمر زماں جموں سابق وائس چیرمین عارف والابھی موجود تھے، میاں نوید محمد طارق نے اعلان کیا کے وہ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے لیے سرکاری فنڈ مختص کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ مزید اچھے طریقے سے آرگنائز ہو سکے، سرپرست ٹورنامنٹ میاں قمر زماں جموں اور آرگنائزنگ سیکریٹری سید شبیر حسین شاہ نے مہمان خصوصی میاں نوید محمد طارق، سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی اور سینئر نائب صدر سندھ عبدالشکور تھبو کو ٹورنامنٹ کی یادگار شیلڈ پیش کی ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی اور نقد 30000 ہزار کیش انعام الشہباز کلب خیرپور کے کپتان سید ظفر علی شاہ نے حاصل کیا جبکہ رنر ٹرافی اورنقد 25000 ہزار کیش انعام الفرید کلب ساہیوال کے کپتان علی عباس نے حاصل کیا، جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز فرینڈز شوٹنگ بال کلب عارف والا کے کپتان زولفقار جوئیہ نے حاصل کیا جن کوشاندار کھیل پیش کرنے پر 10000 ہزار نقد کیش انعام اور ٹرافی دی گئی، اس سے پہلے کھیلے گئے، اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں الشہباز کلب خیرپور نے العثمان کلب لاہور کو 2-1 سے اور الفرید کلب ساہیوال نے فرینڈز کلب عارف والا کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔