گلوکار راحت فتح علی خان کی نئی آڈیو البم جنوری میں ریلیز کی جائیگی

منگل 6 اکتوبر 2015 15:29

گلوکار راحت فتح علی خان کی نئی آڈیو البم جنوری میں ریلیز کی جائیگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)گلوکار راحت فتح علی خان کی نئی آڈیو البم جنوری میں ریلیز کی جائیگی ۔ بتایا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان کی مذکورہ البم میں 10گانے شامل ہوں گے جنکی آڈیو ریلز کے بعد ویڈیو بھی جاری کیے جائیگی اور آڈیو کی تیاری رابی خان کر رہے ہیں ۔