گلگت : چلاس میں 5 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت، عاملوں نے الزام جنات کو دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 15:36

گلگت : چلاس میں 5 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت، عاملوں نے الزام جنات کو ..

گلگت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : گلگت کے علاقہ چلاس میں 5 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت نے سب کو حیران کر دیا ہے . خاندانی ذرائع کےمطابق احمد عید سے 4 روز قبل اپنی ماں کے ہمراہ چشمے سے پانی بھرنے گیا اور لا پتہ ہو گیا.

(جاری ہے)

جس کے بعد اس کی لاش برآمد ہوئی، والدین نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنات نے بچے کو مار کر لاش جنگل میں پھینک دی ہے جبکہ علاقہ کے عاملوں نے بھی بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار جنات ہی کو ٹھہرایا ہے.

تھانہ سٹی کے روزنامچے میں جنات پر قتل کا الزام عاائد ہونے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائیں گی جس کے تحت ڈی آئی جی دیامیر اور خصوصی ٹیم کی نگرانی میں بچے کی قبر کشائی کی جائے گی. پولیس نے احمد کی قبر کشائی کے لیے عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے.