دوسرا ون ڈے ، قومی وویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ، کلین سویپ مکمل

منگل 6 اکتوبر 2015 16:24

دوسرا ون ڈے ، قومی وویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ، ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6اکتوبر۔2015ء ) دوسرے ون ڈے میں قومی وویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے 124 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 38.3 اوورز میں عبور کر لیا ، بسمہ معروف 41 جبکہ مرینہ اقبال 31 رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہیں ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر نے 2 اور رومانہ احمد نے ایک کھلاڑی آوٹ کیا ، اس سے قبل بنگلہ دیش کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاگیا اور مقررہ 50اووز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنائے ، بنگلہ دیش کی جانب سے عائشہ رحمان 39رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔ قومی ٹیم کی جانب سے انعم امین نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی 4کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ آسماویہ اقبال نے تین اور ثانیہ خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کلین سویپ مکمل کیا تھا ،