5روزہ نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

منگل 6 اکتوبر 2015 16:33

5روزہ نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

فیصل آباد ۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) 5 روزہ نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی جس میں پاکستان آرمی، ریلوے، واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، کراچی، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور فیصل آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مذکورہ نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 13 اکتوبر منگل تک گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عیدگاہ روڈ فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کے مابین باسکٹ بال کے میگا قومی ایونٹ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے باعث شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او نورالامین مینگل کی ہدایت پر ضلع بھر میں مردوں اورخواتین کے کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں اور ویمن نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔