پا کستانی اساتذہ چینی ز بان سیکھنے کے لیئے چین جا ئیں گے، کو رس میں چینی ثقافت کی سمجھ بو جھ اور اساتذہ کی صلا حیتوں کو بہتر بنا نے کے حوالے سے بھی تر بیت دی جا ئے گی، گوادر ڈیو یلپمنٹ بیو رو کے سر برا ہ کا بیان

منگل 6 اکتوبر 2015 20:25

پا کستانی اساتذہ چینی ز بان سیکھنے کے لیئے چین جا ئیں گے، کو رس میں چینی ..

اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) گوا در سے تعلق رکھنے والے پا کستانی اسا تذہ چینی ز بان سیکھنے اور اساتذہ کی صلا حیتوں میں اضا فہ کے حوا لے سے پا نچ ما ہ کا کو رس کر نے کے لیئے رواں ما ہ سنکیانگ کرا مے کے خود مختار علا قے یو غر جائیں گے۔ گوادر ڈیو یلپمنٹ بیو رو کے سر برا ہ نے اسلام آ با د میں کرا مے کے وفد سے ملاقات کے بعد کہا کہ گوادر اور کرا مے کے ما بین طے پا نے والے معا ہدے کے تحت منعقد ہو نے والے پا کستانی اسا تذہ کے کو رس کا مقصد علا قے میں تعلیمی تر قی کو بہتر بنا نا ہے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ کرامے نے تعلیم کے میدان میں معجزا تی کا میا بیاں حا صل کی ہیں جن سے استفادہ کیا جا ئے گا ،ہا ئی اسکول میں خد ما ت سر انجام دینے والے پا نچ پا کستانی اسا تذہ کا پہلا گروپ کرا مے ہا ئی اسکول کے بین الاقوامی یو نٹ میں منعقد ہو نے والے کورس میں شر کت کر ے گا جس میں انہیں تدر یس کے عمل میں ملٹی میڈ یا کا استعمال، چینی زبان کی بنیادی سمجھ بو جھ اور چینی ثقافت کے حوا لے سے آ گا ہ کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

کورس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے اسا تذہ بھی شر کت کر یں گے جس کا مقصد پا کستان ،چین اور کینیڈا کے اساتذہ کے ما بین تد ریس کے عمل کے حوالے سے اپنے تجر بات پر مکا لمہ کا اہتمام کر نا ہے۔کورسز کے بعد کرا مے اور گوادر کے ما بین طلباء کے تبا دلوں کے مز ید پرو گرامز کا بھی انعقاد کیا جا ئے گا۔گز شتہ روز گوادر ڈیو یلپمنٹ بیو رو کے سر برا ہ اور کرا مے سے آ ئے وفد کے ما بین اسا تذہ کی تدریسی صلا حیتوں میں اضا فے کے لیئے کورس کے انعقاد کے حوا لے سے معا ہدے پر دستخط کیئے گئے۔

واضح ر ہے کہ اپر یل کے مہینے میں چینی صدر شی کے مو قع پر دو نوں شہروں کی انتظا میہ نے دو طر فہ تعاون کو فرو غ دینے کے معا ہدے پر دستخط کیئے تھے جس کے تحت کا مرس ، تعلیم،ثقافت،ٹیکنا لو جی اور طبی شعبے میں تعاون کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :