سیاستدانوں کے پاس جھوٹ بولنے اور میرے پاس وکالت کا لائسنس ہے ، کاظم علی ملک
جنہوں نے مجھے سکیورٹی دی انہی سے خطرہ ہے ،سکیورٹی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی واپس لینا چاہتے ہیں تو لے لیں
منگل 6 اکتوبر 2015 21:15
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)الیکشن ٹربیونل کے سابق جج جسٹس (ر) کاظم علی ملک نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے پاس جھوٹ بولنے اور میرے پاس وکالت کا لائسنس ہے ، جنہوں نے مجھے سکیورٹی دی مجھے انہی سے خطرہ ہے ،میں نے سکیورٹی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی اگر واپس لینا چاہتے ہیں تو لے لیں ۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے این اے 122کی انتخابی عذرداری کا فیصلہ سنانے والے الیکشن ٹربیونل کے سابق جج جسٹس (ر)کاظم علی ملک نے کہا کہ اپیل فیصلے کے خلاف ہوتی ہے ،ججز کے خلاف نہیں اور ایاز صادق نے بھی فیصلے کے خلاف اپیل کی میرے خلاف نہیں ۔
ایاز صادق مجھے سزا دلوانے کی بات کرتے ہیں اس کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ۔ بہت سے ججز فیصلے کرتے ہیں اور ان کے خلاف اپیلیں بھی ہوتی ہیں کیا ججز کے خلاف اپیل کی جاتی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے پاس جھوٹ بولنے اور میرے پاس وکالت کا لائسنس ہے نہ ان کا لائسنس واپس ہو سکتا ہے اور نہ ہی میرا ۔ مجھے حکومت کی طرف سے سکیورٹی دی گئی ہے لیکن جنہوں نے مجھے سکیورٹی دی ہے مجھے انہی سے خطرہ ہے اور وہی تو مجھے دھمکیاں دیتے ہیں۔ میں نے سکیورٹی کے لئے کوئی درخواست نہیں دی اگر اعتراض ہے تو واپس لے لی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.