چلاس میں بچے کے قتل کے حوالے سےبھوت کا ڈر وہم نکلا

muhammad ali محمد علی منگل 6 اکتوبر 2015 21:48

چلاس میں بچے کے قتل کے حوالے سےبھوت کا ڈر وہم نکلا

چلاس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اکتوبر 2015 ء) چلاس میں بچے کے قتل کے حوالے سےبھوت کا ڈر وہم نکلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چلاس میں ایک معصوم بچے کے قتل کے حوالے سے اس کے والدین نے تھانے میں رپورٹ درج کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے بچے کو ایک بھوت نے قتل کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اس سارے معاملےکا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کو تیز دھاری آلے سسے قتل کیا گیا۔ حتمی رپورٹ کیلئے نمونے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :