چھوٹی سی بہادر کتیا نے چند سکینڈ میں دوبڑے ریچھوں کو مار بھگایا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 اکتوبر 2015 22:28

چھوٹی سی بہادر کتیا نے چند سکینڈ میں دوبڑے ریچھوں کو مار بھگایا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اکتوبر۔2015ء)مشہور مصنف مارک ٹوئن نے کہا ہے کہ لڑائی میں کتے کا سائز نہیں، کتے میں لڑائی کا سائز دیکھا جاتا ہے۔انٹرنیٹ پر گردش کرتی ویڈیو کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ کس طرح ایک چھوٹی سی کتیا (فرنچ بل ڈاگ) نے دوبڑے ریچھوں کا پیچھا کیا اور انہیں گھر سے نکال باہر کیا ۔ اس ساری کاروائی میں اسے آدھا منٹ لگا ۔ ویڈیو کے شروع میں دکھایا گیا ہے دو ریچھ دیوار پھلانگ کر گھر کے باہر موجود باغیچے میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔

کچھ دیر کےلیے تو ریچھ اور گھر کی رکھوالی کرنے والی کتیا جیول کھڑے رہتے ہیں۔ریچھوں اور کتیا کو دیکھ کر لگتا ہے کہ دونوں کا کوئی مقابلہ نہیں۔ ریچھوں کا وزن 45 کلو کے قریب جبکہ کتیا بمشکل 7 یا 8 کلو کی ہوگی۔ جیول ایک دم دونوں ریچھوں کی طرف دوڑتی ہے ، جیسے دونوں کو مار دے گی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیول سے ڈر کر دونوں ریچھ گیٹ کی طرف بھاگتے ہیں۔

ان میں سے ایک تو کونے کی طرف بھاگ جاتا ہے اور دوسرا باڑ پھلانگ کر جان بچاتا ہے لیکن جیول دوسرے کے پیچھے لگ، اسے بھی گھر سے باہر بھگا دیتی ہے۔ ریچھ اور کتیا کے مابین لڑائی کا یہ واقعہ مونرویا، کیلیفورنیا میں جیول کے مالک ڈیوڈ ہرنانڈیز کے گھر پیش آیا۔ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھ کر اسے یقین نہیں آیا کہ اس کی کتیا نے اتنی بہادری کا کام سرانجام دیا ہے۔ڈیوڈ کے گھرکوریچھوں نے خراب کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ان نے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا رکھے تھے، انہیں کیمروں نے جیول کی بہادری ریکارڈ کر لی۔