سانگھڑ ،شگاف پر ہوگیا ،علاقے میں ملیریا،خارش ،کالا یرقان،کھانسی چھوڑ گیا

قبروں کے نشان میدان میں تبدیل ہوگئے، محکمہ آب کا عملہ فرضی بل بنانے میں مصروف

منگل 6 اکتوبر 2015 22:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) جمراؤ کینال کا شگاف پر ہوگیا مگر علاقے میں ملیریا۔خارش ۔کالا یرقان۔کھانسی و دیگر بیماریاں چھوڑ گیا قبروں کے نشان میدان میں تبدیل ہوگے محکمہ آب کا عملہ فرضی بل بنانے میں مصروف انتظامیہ اپنی مصروفات میں مصروف متاثرین دربدر۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شپ تعلقہ شہداد پور کے قریب یوسی بروھون میں آرڈی161 میں جمراؤ کینال کو دوسو فٹ چوڑا شگاف پڑا تھا جس میں بچل ھنگورو ۔

(جاری ہے)

بری طرح متاثر ہوئے ہزاروں ایکٹر گھڑی فصل مکانات متاثر ہوئے ڈی سی سانگھڑ عمر فاروق بلو و دیگر انتظامیہ نے جائے واقعہ پر پہنچ کر متاثرین کی پھرپور مدد کا اعلان کیا تھا مگر لاکھوں روپے خرچ کرکے بندکو پر کردیا کروڑوں کے نقصانات کو یکسر نظر انداز کردیا گیا مقامی این جی او ہینڈز کی جانب سے گاوں بچل ھنگورو میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین بچوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا اور میڈیشن حاصل کی اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ علاقے میں بڑی تیزی سے ملیریا خارش کے ساتھ کالے یرقا ن کی بیماریاں پھیل رہا ہے جس کے لئے فوری طور پر میڈیکل ٹیمں علاقے میں بھیجی جائیں جانورں میں پھیلنے والی بیماری کی ویکسن کے ساتھ خوراک کا بھی اہتمام کیا جائے کیونکہ علاقے میں گندم کی کاشت نہ ممکن ہے۔