1971 کی جنگ میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں بنگالیوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بھارتی پراپیگنڈا کا بھانڈا ایک بھارتی صحافی نے ہی پھوڑ دیا

muhammad ali محمد علی منگل 6 اکتوبر 2015 23:03

1971 کی جنگ میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں بنگالیوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اکتوبر 2015 ء) 1971 کی جنگ میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں بنگالیوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بھارتی پراپیگنڈا کا بھانڈا ایک بھارتی صحافی نے ہی پھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون صحافی شرمیلا بوس کا کہنا ہے کہ 1971 کی جنگ پر ریسرچ کے دوران انہیں بنگالی عوام کی جانب سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور کئی مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ تاہم حیرت انگیز طور پرکوشش کے باوجود انہیں ایسی کوئی شہادت نہیں ملی جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ پاکستانی فوج نے عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا۔ ان کی ریسرچ سے انہیں اندازہ ہوا کہ عوام کے جذبات کو بھڑکانے کیلئے پاکستانی فوج کیخلاف وسیع پیمانے پر پراپیگنڈا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :