روس نے دوبارہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو اسے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، ترک صدرکا انتباہ

منگل 6 اکتوبر 2015 23:08

روس نے دوبارہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو اسے بڑے نقصان کا سامنا کرنا ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اب اگر اس نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو اسے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں کی ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ روسی مہم جوئی سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوں گے بلکہ روس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترکی نے کئی اہم معاملات پر روس کے ساتھ تعاون کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اگر اب فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تو نہ روس نہ صرف دوست ملک کھو بیٹھے گا بلکہ اسے بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ شام میں داعش کے خلاف سرگرم روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم ترکی کی جانب سے تازہ الزامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو دو مرتبہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ترک حکومت نے روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاتھا۔

متعلقہ عنوان :