کراچی : پالپا ، پی آئی اے تنازعہ ، وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی ائیر لائن نے بھی کرائے میں سو فیصد اضافہ کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 11:17

کراچی : پالپا  ، پی آئی اے تنازعہ ، وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی ائیر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : پالپا اور پی آئی اے کے مابین تناززع کسی طور بھی حل نہیں ہو رہا جس کا بھر پور فائدہ نجی ائیر لائنز کی پروازیں خوب اُٹھانے میں مصروف ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ائیر لائنز نے پائلٹس کی ہڑتال کے بعد اپنی پروازوں کے کرایوں میں دو گنا اضافہ کر لیا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرا عظم نواز شریف نے کرایوں نے غیر منصفانہ اضافی فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے.

وزیراعظم نواز شریف کے حکم کے باوجود بھی نجی ائیر لائنز کی پروازیں زائد کرایہ وصول کر رہی ہیں. وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی اپنی پرواز بھی پالپا ، پی آئی اے تنازعہ سے بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے دو گنا اضافے کے ساتھ کرایہ وصول کر رہی ہے. جبکہ کراچی اور اسلام آباد کے مابین پروازوں کا یکطرفہ سفر کے لیے کرایہ 27 ہزار تک وصول کیا جا رہا ہے.