رگبی ورلڈ کپ میں کل آرام کا دن، پرسوں ایک میچ کھیلا جائیگا

بدھ 7 اکتوبر 2015 11:58

رگبی ورلڈ کپ میں کل آرام کا دن، پرسوں ایک میچ کھیلا جائیگا

لندن ۔07ٓ اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) رگبی ورلڈ کپ 2015 میں جمعرات کو آرام کا دن ہے میگا ایونٹ میں جمعہ کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

آٹھویں رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں اور (آج) جمعرات کو آرام کا دن ہے (کل) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں پول سی کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور ٹونگا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی یہ میچ سینٹ جیمز پارک کے مقام پر کھیلا جائیگامیگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا، پہلے دو کوارٹر فائنل 17 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنلز 18 اکتوبر کو کھیلے جائینگے، پہلا سیمی فائنل 24 اکتوبر کو اور دوسرا سیمی فائنل 25 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائیگا اور فائنل 31 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔