دبئی :8 سالہ بچی کو ایک بوسے کے بدلے 2 درہم دینے والا چوکیدار گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 13:01

دبئی :8 سالہ بچی کو  ایک بوسے کے  بدلے 2 درہم دینے والا چوکیدار گرفتار

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء): دنئی کرمنل کورٹ نے 8 سالہ بچی سے کو ایک بوسے کے بدلے 2 درہم دینے والے چوکیدار کے خلاف کیس کی سماعت کی.

(جاری ہے)

37 سالہ ایشیائی چوکیدار 8 سالہ بچی کو اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا اور قابل اعتراض فعل کے لیے مجبور کیا بچی کے انکار پر چوکیدار نے اسی ایک بوسہ دیتے ہوئے 2 درہم اس کے ہاتھ میں تھما دئے اور کسی کو نہ بتانے کی تلقین کی. بچی کے والد نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کو چوکیدار کے کمرے سے ہاتھ میں کچھ پکڑے ہوئے باہر نکلتے دیکھا تو معاملہ دریافت کیا جس پر اس نے مجھے سب صاف صاف بتا دیا. تاہم چوکیدار نے بھی دورانٍ تفتیش اپنے جُرم کا اعتراف کیا ہے جبکہ کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے.