گلوکارہ راگنی ویڈیو البم کی ریکارڈنگ کے لئے کل دبئی روانہ ہوں گی

بدھ 7 اکتوبر 2015 13:11

گلوکارہ راگنی ویڈیو البم کی ریکارڈنگ کے لئے کل دبئی روانہ ہوں گی

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء ) گلوکارہ راگنی اپنی میوزیکل البم کے پہلے ویڈیو البم کی ریکارڈنگ کے لئے کل ( جمعرات )دبئی روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

راگنی نے اپنی آڈیو البم کے گانے پہلے مکمل کر رکھے تھے اب اس کی ویڈیو کے لئے وہ دبئی جارہی ہیں جہاں وہ موسیقار علی مصطفےٰ کے ساتھ مل کر اپنی میوزک البم کا پہلا گانا ریکارڈ کریں گی ۔ ویڈیو البم کے مکمل ہونے کے ساتھ اس کو مارکیٹ میں ریلیز کردیا جائے گا ۔ راگنی ایک ہفتے تک دبئی میں قیام کریں گی ۔