جس فنکار نے عاجزی سے شوبز کے شعبے میں کام کیا آج وہ سپر سٹار ہیں‘ نواز انجم

بدھ 7 اکتوبر 2015 13:14

جس فنکار نے عاجزی سے شوبز کے شعبے میں کام کیا آج وہ سپر سٹار ہیں‘ نواز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء ) اداکار نواز انجم نے کہا ہے کہ عاجزی انسان کو بلند مرتبے کی طرف لے جاتی ہے جس فنکار نے عاجزی سے شوبز کے شعبے میں کام کیا آج وہ سپر سٹار ہیں ۔” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بھی ایسے عظیم لوگوں کی پیروی کرتے ہوئے عاجزی سے خدا کی ذات سے دعا کرتا ہوں کہ وہ بھی مجھ ناچیر کو اعلیٰ اور بہترین مرتبہ عطاء کریں ۔نواز انجم نے کہاکہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ گمنامی کی زندگی بسر کرنے والا نواز انجم ایک دن شوبز کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں بس جائے گا ۔مگر اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ سب میرے خدا کی عنایت ہے جس پر میں اپنے رب کا شکرادا کرتا ہوں ۔