اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 13:34

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی سزائے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : سپریم کورٹ نے سلمان تاثیر قتل کیس کے مجرم ممتاز قادری کی سزائے موت بر قرار رکھنے کا حکم دے ددیا. تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ممتاز قادری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی.

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دہشت گردی کی دفعات ختم ہونے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کی تمام دفعات بحال کر دی ہیں. عدالت کا کہنا تھا کہ توہین رسالت سے متعلق قوانین موجود ہیں لیکن قانون کسی بھی فرد کو انفرادی طور پر فیصلہ کرنے اور کوئی بھی اقدام اُٹھانے کی اجازت نہیں دیتا.