لاہور : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد گرفتار

دہشت گرد سے شوبز سے وابستہ معروف افراد کی ہٹ لسٹ بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 14:17

لاہور : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے. گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے شوبز سے وابستہ 18 مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران دہشت گرد کے قبضے سے شوبز سے وابستہ 18 مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے جس میں پانچ فیشن ڈیزائنر، پانچ ماڈلز، ایک این جی او ورکر، ایک اینکر پرسن، ایک سنگر اور ایک میک اپ آرٹسٹ کا نام شامل ہے۔ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ ہٹ لسٹ میں شامل افراد آزاد خیال ہیں جن کا رہن سہن معاشرے کی خرابی کا سبب بن رہا ہے۔ جبکہ ان شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد معاشرے میں خوف پیدا کرنا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی ان اہم شخصیات کو دہشت گردوں کے لئے آسان ہدف قرار دیا ہے۔ ان تمام شخصیات کو خطرے سے آگاہ کر تے ہوئےنقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ میں کون 18 افراد شامل تھے آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :