لاہور : جو ایاز صادق کو ووٹ ڈالے گا اُسے انعام ملے گا۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 14:53

لاہور : جو ایاز صادق کو ووٹ ڈالے گا اُسے انعام ملے گا۔۔

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے انعامی پیکج کا اعلان بھی کر دیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روزنامہ دنیا میں شائع ایک نیوز رپورٹ کے مطابق ایاز صادق نے این اے 122 کی انتخابی مہم میں وفاقی وزرا اور صوبائی کابینہ کے اراکین کو مہم کا حصہ بنانے کے بعد اپنی کامیابی کو مزید یقینی بنانے کے لیے حلقے کی یونین کونسلوں کے چئیر مین کے امیدواروں کے لیے ایک انعامی پیکج کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت جو امیدوار اپنے حلقے میں سردار ایاز صادق کو سب سے زیادہ ووٹ ڈلوانے والے پہلے تین امیدواروں کو اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی جانب سے نقد انعام دیا جائے گا.

جبکہ جو امیدوار ایسا کرنے میں ناکام رہے انہیں تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ سخت نتائج کے لے تیار رہیں.