جنوبی سوڈان کو اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے موریطانیہ کا چیلنج درپیش
بدھ 7 اکتوبر 2015 14:56
جبوتی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)جنوبی سوڈان کی فٹ بال ٹیم بدھ کو اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میں موریطانیہ کا سامنا کرے گا جیت کی صورت میں پہلی دفعہ ورلڈ کپ فٹبال کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلے گا جنوبی سوڈان اپنی آزادی کے ایک سال بعد یعنی سنہ 2012 سے بین الاقوامی فٹ بال سے وابستہ ہے اور یہ جنوبی سوڈان کی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
پانچ ستمبر کو کھیلے گئے افریقہ کپ آف نیشنز 2017 کے کوالیفائنگ میچ میں ایکواٹوریل گنی کو 0-1 سے شکست دینے کے بعد جنوبی سوڈان کی ٹیم کافی پرجوش ہے۔(جاری ہے)
جنوبی سوڈان کی فٹ بال ٹیم کے کپتان رچرڈ جسٹن لاڈو نے کہا ہے کہ ’ہم مکمل طور پر تیار ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور ہم حیرت انگیز کھیل پیش کرسکتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے کوچ سونگی جیا لی نے کھیل کا ایسا ایک انداز تشکیل دیا ہے جو دفاعی نظم وضبط اور جوابی حملوں پر مبنی ہے۔
اور میرا خیال ہے کہ اس کی بدولت ہم دوسری ٹیم کا کچھ نقصان کرسکتے ہیں۔ بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہمیں جیتنے کی ضرورت ہے اور ہم جیتیں گے۔‘تاہم فیفا رینکنگ میں موریتانیہ جنوبی سوڈان سے 55 درجے اوپر ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ کھیل پر اپنی اجارہ داری برقرار رکھیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.