عالمی بنک نے پاکستان سے بھارت میں‌اربوں ڈالر کی منتقلی کا انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 16:07

عالمی بنک نے پاکستان سے بھارت میں‌اربوں ڈالر کی منتقلی کا انکشاف کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : پاکستان کے روایتی حریف بھارت کو گذشتہ سال 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجنے کا حیران کُن انکشاف عالمی بنک کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ورلڈ بنک کی جاری کردہ15- 2014 کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو ترسیلاتِ زر بھیجنے والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے جبکہ متحدہ عرب امارات، امریکہ، سعودی عرب اور کویت بالترتیب پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق 4 ارب 70 کروڑ ڈالر قانونی طریقے سے پاکستان سے انڈیا بھیجے گئے جبکہ اس کے علاوہ ہنڈی کے ذریعے بھارت منتقل کی گئی بھی کثیر رقم کا کوئی ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔ورلڈ بنک کی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر 2 ارب ڈالر سے بھی کم ہیں جبکہ13-2010 کے دوران تین سال تک ترسیلاتِ زر کی مد میں پاکستان کی جانب سے ایک ڈالر بھی انڈیا نہیں بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق انڈیا کو ترسیلاتِ زر بھیجنے والے ممالک کی رقوم میں نارمل روٹین کا اضافہ ہواہے جبکہ پاکستان کی طرف سے 2013 کے بعد ترسیلاتِ زر میں شدید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی رپورٹ تاحال نہیں دیکھی، رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی تفصیلی بیان دیں گے.

متعلقہ عنوان :