ڈہرکی ‘ ڈہرکی کے قریب 14سالہ نوجوان گم ہو گیا ،ورثا کو اغوا کا شک

بدھ 7 اکتوبر 2015 16:21

ڈہرکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) ڈہرکی کے قریب 14سالہ نوجوان گم ہو گیا ،ورثا کو اغوا کا شک ،ڈہرکی کے قریب دو دن پہلے گم ہونے والے 14سالہ نوجوان کا ابھی تک پتہ نہ چل سکا ،ڈہرکی کے قریب ٹنڈو محلہ کا رہائشی 14سالہ نوجوان عبدالسلام ، کے ورثا کہنا ہے کہ عبدالسلام کو کافی تلاش کرنے کے بعد بھی اسکا کا کوئی سوراخ نہیں مل سکا ہے اور پولیس صرف خاموش تماشا ئی بنی ہوئی ہے ، ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے صرف ابتدائی رپورٹ درج کر کے مغوی کی تلاش میں ہماری کوئی مدد نہیں کی ہم اپنی مدد آپ تحت مغوی کو تلاش کر رہے ہیں ،ورثا نے شک ظاہر کیا ہے کہ ہمارے نوجوان 14سالہ عبدالسلام کو اغوا کیا گیا ہے ، ورثا نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ اغوا ہونے والے نوجون کو جلد بازیاب کرایا جائے اورغفلت برتنے والے پولیس عملداران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے -