Live Updates

پی ٹی آئی گھوٹکی ضلع کے رہنما افتخار لونڈ کو پارٹی نے شوکاز نوٹس دیدیا‘ عارف علوی تحقیقات کریں گے

بدھ 7 اکتوبر 2015 16:21

ڈہرکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پی ٹی آئی گھوٹکی ضلع کے رہنما افتخار لونڈ کو پارٹی نے شوکاز نوٹس دے دیا عارف علوی تحقیقات کریں گے ، بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کارکنان کی ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی میں اختلافات افتخار لونڈ کا سینئر پارٹی رہنما غلام رسول فاروقی اوردیگر کو دھمکیاں اور شوکاز نوٹس ،فاروقی نے نوٹس کو رد کر دیا ، افتخار لونڈ کی کی اپنی ساکھ خراب ہو چکی ہے ،اسکو جواب دینے کا پابند نہیں افتخار لونڈ پارٹی کے فیصلہ سے ہٹ کر لونڈ گروپ کی حمائت کر رہا ہے اور پارٹی امیدوارو ں کو دھمکیاں دے رہا ہے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے گھوٹکی ضلع میں تنظیم سازی کے لیئے مقرر کردہ آرگنائزر افتخار لونڈ کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسم پر اختلافا ت رکھنے والے پارٹی رہماؤں اور کارکنان کو فون پراغوا اور قتل کی دھمکیاں دینے کے بعد ضلع گھوٹکی میں پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اس سلسلہ میں میڈیا میں خبریں شائع ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اس اشو کو بدنامی سمجھتے ہوئے افتخار لونڈ کو شوکاز نوٹس کے ذریعے وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ افتخار لونڈ نے سابقہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام رسول فاروقی کو اختلاف کے بعد شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ،نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ آپ نے میڈیا میں خبریں شائع کرا کے پارٹی کی بدنامی کرائی ہے ،تین دن کے اندر جواب دو،اس سلسلہ میں غلام رسول فاروقی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ افتخار لونڈ نے غلط پالیسیوں اوربلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنان کونظرانداز کرکے خود ہی پارٹی کی دھجیاں اڑا دیں ہیں ،فتخار لونڈ پارٹی کی نہیں بلکہ لونڈ گروپ کی حمائت کر رہا ہے ، انکے امیدواروں کے حق میں پارٹی کے امیدواروں کو دھمکیاں دے کر دی گئی ٹکٹیں رد کر ا کے کارکنان کو دھمکیاں دے رہا ہے ، اس حالت میں یہ کسی کو بھی شوکاز نوٹس جاری نہیں کر سکتا اور نہ ہی ہم اسکو اس کے کسی نوٹس کا جواب دینے کیلئے میں پابند ہوں دوسری جانب پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے افتخار لونڈ کی جانب سے پارٹی رہنما عمران قمبرانی اور صوبائی رہمنا غلام رسول فاروقی کو دھمکیاں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی آرگنائیزر ڈاکٹر عارف رضا علوی کوانکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے اس سلسلہ میں انکوائری کرنے کے لیئے عارف علوی ہفتہ کے دن ضلع گھوٹکی پہنچ رہے ہیں -

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات